• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پیسکو چیف کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیلے مراسلہ

شائع June 20, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیف نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی سے متعلق رکھنے والے ناظمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلے مراسلہ مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ایم سی اسلام آباد کو ارسال کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مراسلے کے متن کے مطابق ایم این اے ارباب عامر اور فضل الہی نے رحمان بابا گریڈ پر گارڈ سمیت حملہ کیا، ایم این اے ذوالفقار نے پبی گریڈ اسٹیشن میں گھس کر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وسیم اور ارشد ناظم دلہ زاک گریڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے، انھوں نے موٹر وے کو بلاک کیا، ناظم متھرا انعام نے گریڈ اسٹیشن میں گھس کر ہائی لائن لاسسز والے فیڈر کی بجلی بحال کروائی، ایم این اے آصف خان نے سپرینٹنڈنٹ کے دفتر پر گارڈ سمیت دھاوا بول کر دھمکیاں دیں۔

اس میں کہا گیا کہ مختلف گریڈ اسٹیشن پر پیسکو عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ابھی تک نامزد پارلیمنٹرین کے خلاف کوئی آیف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025