• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیر توانائی کا وزیرداخلہ کو خط، خیبر پختونخوا گرڈاسٹیشنز پر پیش آنے والے واقعات پر مدد مانگ لی

شائع June 20, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خیبر پختونخوا گرڈاسٹیشنز پر پیش آنے والے واقعات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے مدد مانگ لی۔

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو لکھے خط میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ذمہ دار شخصیات گرڈ اسٹیشنز کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں، ایسے واقعات بجلی بندش پر مردان، چارسدہ، ٹانک، بنوں اور پشاور میں پیش آرہے ہیں، یہ صورتحال نہ صرف گرد اسٹیشنز کی سیفٹی بلکہ عملے کی سیفٹی کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے۔

خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پولیس ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر رہی، اس سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے لیے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، سی ای او پیسکو کی طرف سے بھیجی گئی ایک رپورٹ شیئر کی جارہی ہے جس میں کہا گیا کہ صوبائی اراکین اسمبلی، دیگر اہم شخصیات نے گرڈ اسٹیسنز عملے کو بجلی بحالی سے متعلق غیر قانونی احکامات دیے، ان فیڈرز پر بہت نقصانات اور بجلی چوری ہوتی ہے، غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

پیسکو کی طرف سے گرڈ اسٹیسنز میں زبردستی گھسنے والے نامزد افراد کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں، ان افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں جو زبردستی گرڈ اسٹیشنز میں داخل اور بجلی بحال کی، وفاقی وصوبائی سطح صوبے کے تمام گرڈز پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024