• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وزیر اعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، شیخ محمد بن زید النہیان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

شائع June 20, 2024
فوٹو:ریڈیو پاکستان
فوٹو:ریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نےقبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا محور تجارت اور سرمایہ کاری ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی ٰکے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کوعید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، جس کا محور تجارت اور سرمایہ کاری ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زیدالنہیان نےقبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024