• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر 8 مرحلے کا آغاز، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی

شائع June 19, 2024
—فوٹو:کرک انفو
—فوٹو:کرک انفو

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم اینٹیگوا میں گروپ 2 کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔

امریکی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو چھوٹے اسکور تک روکنے میں ناکام رہے۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے 74 اور ایڈن مارکرم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیترا والکر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں امریکا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں اسے 18 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکا کی جانب سے آندریز گاؤس 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہرمیت سنگھ 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 4 اووز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نورکیا، کشیو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کوئنٹن ڈی کوک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024