• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

شائع June 19, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ریاستی مفادات کا معاملہ ہے، ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہی ہے، اگر سیاسی جماعت اس معاملے پر ٹرول گردی کرے گی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پرٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، مخالفین کو دباؤمیں لانے کے لئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت اپنی گھناؤنی سازش کے ذریعے سوشل میڈیا پرپاک چائنا تعلقات کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے، اس جماعت نے پسند کا فیصلہ لینا ہو تو ججز کےخلاف ٹرولنگ کرتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنا طرزسیاست بدلنا ہوگا، پاک چائنا تعلقات ریاستی مفادات کا معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر نےکہا بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں تو ہم نے انہیں جیل میں نہیں ڈالا، وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا توشہ خانہ کے تحائف کےفروخت کریں، پی ٹی آئی کی حکومت میں تمام دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا مس انفارمیشن ایسا ہتھیار بن گیا جس سے فتنہ پھیلایاجاتا ہے، آزادی رائے کا یہ مقصد نہیں انتشار پھیلایا جائے، عوام نے ووٹ دیے ہیں تو اسمبلی میں آکر سیاست کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024