• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 550 عازمین جاں بحق ہوئے‘

شائع June 19, 2024
— فائل فوٹو: اےایف پی
— فائل فوٹو: اےایف پی

حج کے دوران کم از کم 550 عازمین جاں بحق ہوگئے، جو اس سال شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حج میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق منگل کو دو عرب سفارت کاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 323 مصری شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متاثر ہوئے تھے۔

سفارت کاروں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ تمام (مصری) گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے سوائے ایک کے جو ہجوم میں زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئے، ایک سفارت کار نے مزید کہا کہ کل تعداد مکہ کے المعیسم محلے میں واقع ہسپتال کے مردہ خانے سے موصول ہوئی ہے۔

سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ اس میں کم از کم 60 اردنی باشندے بھی جاں بحق ہوگئے، جو کہ عمان کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے 41 کی سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

قبل ازیں منگل کو مصر کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ قاہرہ حج کے دوران لاپتا ہونے والے مصریوں کی تلاش کے لیے سعودی حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اگرچہ وزارت کے ایک بیان میں چند افراد کے انتقال کا ذکر کیا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان میں مصری شہری بھی شامل ہیں یا نہیں ۔

سعودی حکام نے گرمی سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد حاجیوں کے علاج کرنے کی اطلاع دی تھی لیکن اتوار کے بعد سے اس اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہیں کیا اور نہ ہی جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی موت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں زیادہ تر انڈونیشیائی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024