• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چاڈ: ہتھیاروں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک، 46 زخمی

شائع June 19, 2024
فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

سینئر حکومتی وزرا نے کہا ہے کہ چاڈ میں ہتھیاروں کے گودام میں زبردست آگ بھڑکنے کے نتیجے میں دھماکے ہوئے، حادثے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 46 افراد زخمی ہوگئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ کولم اللہ عبدالرحمن نے کہا کہ آگ دارالحکومت کے علاقے گودجی میں ایک فوجی ڈپو میں لگی۔

صدر مہات ادریس ڈیبی نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز کو میلوں دور تک سناگیا۔

ایک رہائشی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے سڑک پر تین زخمی لوگوں کو دیکھا، جب کہ دوسرے نے بتایا کہ اس کا پڑوسی مارا گیا۔

شہری مصطفیٰ عدوم ماہت نے کہا کہ زوردار دھماکوں نے ہمیں جگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر ایسے لرز رہا تھا جیسے کوئی ہم پر گولی چلا رہا ہو، پھر ہم نے فوجی کیمپ میں ایک بڑی آگ دیکھی اور چیزیں ہوا میں پھٹ رہی تھیں۔

دھماکوں کے بعد وزیر خارجہ اور حکومتی ترجمان کولم اللہ عبدالرحمن نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

صدر ڈیبی نے فیس بک پر لکھا نے لکھا کہ میں متاثرین کی روحوں کو سکون، غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور صدر نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024