• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، اسد قیصر

شائع June 18, 2024
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کے ذریعے خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں عید کے دنوں میں جاری لوڈ شیڈنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری حدیں پار کردیں، لوڈشیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت خراب ہورہا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کیا جائے گا اور عوام میں بھی جائیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، منتخب نمائندے بجلی کے مزے اڑا رہے ہیں اور ہم خوار ہو رہے ہیں۔

ضلع چارسدہ میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرپنگ کے باعث الیکٹرانک اشیا جلنے کا بھی خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024