• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہ سکتی ہے، فچ ریٹنگ

شائع June 18, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 3فیصد تک رہ سکتی ہے اور آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی امید بہتر ہے، جب کہ آئندہ مالی سال میں اہداف حاصل ہوسکتے ہیں۔

فچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے نظام میں اصلاحات سے بیرون ملک سےترسیل زر میں بہتری آئی ہے، بہتر زرعی برآمدات سے بھی صورتحال بہترہوئی ہے، جب کہ پچھلے سال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا، برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک جانے کی طرف گامزن ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال میں تقریباً 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 12فیصدرہنے کی توقع ہے اور ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہ سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤکم ہوگا، مگر ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے، اگلے مالی سال مالیات اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024