• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: عید کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ، وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

شائع June 18, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نواں کلی کے مکین احتجاج کرتے ہوئے کسٹم چوک کو ہر قسم ٹریفک کے بند کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طویل لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا، رہی سہی کثر بجلی ٹرپنگ نے پوری کردی۔

شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے نوٹس لینا کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، منتخب نمائندے بجلی کے مزے اڑا رہے ہیں اور ہم خوار ہو رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی جائے گی، تب تک دھرنا جاری رہے گا، مظاہرین کے روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اسی طرح ضلع چارسدہ میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرپنگ کے باعث الیکٹرانک اشیا جلنے کا بھی خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024