• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کا رابطہ، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

شائع June 17, 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب داتوک سیری انور ابراہیم کے درمیان عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ملائیشیا کے برادرانہ عوام اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

غزہ میں جاری بحران پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت میں فلسطینی کاز کے لیے ملائیشیا کے اصولی اور مستقل موقف کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں میں اضافہ اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جوباہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں۔

اپریل 2024 میں ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر اپنی حالیہ نتیجہ خیز ملاقات کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار ماہ میں دو ٹیلی فونک روابط کی یاد تازہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024