• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

بلوچستان: اوتھل میں پولیس وین حادثے کا شکار، 5 اہلکار جاں بحق

شائع June 17, 2024
حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ این۔25 پر اوتھل تھانے کی حدود میں پیش آیا— فوٹو: اسمٰعیل ساسولی
حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ این۔25 پر اوتھل تھانے کی حدود میں پیش آیا— فوٹو: اسمٰعیل ساسولی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار پانچ اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کپیٹن (ر) نوید عالم نے ڈان نیوز کو بتایا ان کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ این۔25 پر اوتھل تھانے کی حدود میں دبئی مسجد کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل کو گاڑی نے ٹکر ماری جس سے گاڑی الٹ گئی اور اسکواڈ گاڑی سوار تین اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ نے مزید بتایا کہ ایک سپاہی ہسپتال منتقلی کے دوران اور دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن(ر) نوید عالم نے بتایا زخمیوں اور لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا ان کے اسکواڈ کی گاڑی حب سے اوتھل جارہی تھی اور ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی میتوں کو ان کے گھر روانہ کردیا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس کے پانچ جوانوں کی حادثے میں شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثہ افسوسناک ہے اور حادثے میں بلوچستان پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہید جوانوں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ و غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں زخمی دو پولیس جوانوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024