• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

شائع June 16, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں آپریشن کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 16 جون 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کی کارروائیوں کی لپیٹ میں ہیں اور اسی لیے سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے دونوں صوبوں کے مختلف اضلاع میں آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس آپریشن سے ایک دن قبل ہی لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024