• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

شائع June 16, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں معمولی اضافے کے بعد مئی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں دوہرے ہندسے کی نمو کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹس ٹکس (پی بی ایس) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.32 ارب ڈالر تھیں، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر برآمدات میں 25.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 1.41 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جو کہ مالی سال 2024 کے 11 ماہ میں 15.24 ارب ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال کے 15.02 ارب ڈالر تھا۔

نمو میں اضافے کی وجہ پچھلے مہینوں کے پھنسے ہوئے آرڈرز کے اجرا کو قرار دیا گیا ہے، حکومت نے 2024-25 میں برآمد کنندگان کی ذاتی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سمیت متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، ان اقدامات کے اثرات آنے والے مہینوں میں نظر آئیں گے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 30 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 42.70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نِٹ ویئر کی قیمت میں 24.26 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 36.70 فیصد اضافہ ہو، اس لے علاوہ بیڈ ویئر کی قیمت میں 37.67 فیصد اور مقدار میں 45.67 فیصد اضافہ ہوا۔

تولیہ کی برآمدات میں قدر میں 18.18 فیصد اور مقدار میں 29.50 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سوتی کپڑے کی قدر میں ایک فیصد کمی ہوئی لیکن مقدار میں بالترتیب 23.75 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں یارن کی برآمدات میں 35.96 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، تولیوں کے علاوہ میڈ اپ اشیا کی برآمدات میں 32.54 فیصد اضافہ ہوا، اور خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں مئی میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا۔

مئی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں 6.04 فیصد کمی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ توسیع یا جدید کاری کے منصوبے ترجیح نہیں تھے۔

مصنوعی ریشہ کی درآمد میں 5.98 فیصد اور مصنوعی سلک یارن کی درآمد میں 2.41 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم، ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی دیگر اشیا میں 60.59 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمد میں 46.95 فیصد کمی ہوئی، تاہم، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی درآمد میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24 کے پہلے 11 مہینوں میں، کل برآمدات 1084 فیصد بڑھ کر اس سال 28.12 ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.26 ارب ڈالر تھیں۔

تیل کی درآمدات

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران تیل کی درآمدات 0.24 فیصد کم ہو کر 15.34 ارب ڈالر ہو گئیں جو ایک سال پہلے 15.38 ارب ڈالر تھیں۔

جولائی تا مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 11.69 فیصد اور مقدار میں 4.98 فیصد کمی واقع ہوئی، خام تیل کی درآمدات میں مقدار میں 17.84 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالیت میں 12.06 فیصد اضافہ ہوا۔

موبائل فونز

مالی سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں موبائل فون کی درآمدات 213.97 فیصد اضافے کے ساتھ 1.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51.64 کروڑ ڈالر تھیں، جو مالی سال 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں مجموعی مشینری کی درآمدی قیمت کے سب سے بڑے حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ؤ، دیگر موبائل اپریٹس مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ میں 23.97 فیصد بڑھ کر 42.619 کروڑ ڈالر ہو گئے جو پچھلے سال 34.379 کروڑ ڈالر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025