• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو شکست دیدی

شائع June 16, 2024
فوٹو: کرک انفو / ایکس
فوٹو: کرک انفو / ایکس

ٹی20 ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں انگلینڈ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

نارتھ ساؤنڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں گروب بی کی ٹیمیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نمیبیا مدمقابل ہوئے۔

بارش کی وجہ سے انتہائی اہم میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو 10،10 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹ پر 122 رن بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 10 وورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز ہی بناسکی۔

انگلینڈ بیٹنگ:

نمیبیا نے ٹاس جیت کو انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 13 رنز پر دونوں اوپننگ بیٹر پویلین واپس لوٹ گئے، فل سالٹ 11 اور کپتان جوز بٹلر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جونی بیرسٹو اور ہیری بروکس نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، بیرسٹو 18گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، معین علی نے 6 گیندوں پر 16 اور لیام لیونگ اسٹن نے 4 گیندوں پر 13 رنز بنائے، جب کہ ہیری بروکس 20 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپیلمین نے 2، ڈیوڈ ویزا اور برنارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا بیٹنگ:

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی صرف 3 وکٹیں گریں لیکن انگلش باؤلرز کی اچھی باؤلنگ کی بدولت وہ صرف 84 رنز ہی بناسکے۔

مائیکل وان لنگن اور نکولاس ڈیون نے اننگز کا آغاز کیا، مائیکل 29 گیندوں پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ڈیوڈ ویز ا کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا جو 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نکولاس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024