• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کمی کا اعلان

شائع June 15, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دی— فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دی— فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم شہباز شریف ںے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیپرا نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔

وزیر اعظم نے اس تجویز کی منظوری دے دی جس سے صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لیے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم کے اس اقدام سے صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہونے کی توقع ہے، روزگار میں تیز ترین اضافہ ہو گا اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کی زیر صدارت کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس میں شہباز شریف نے آسان کاروبار ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی شروع کرنے کی منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025