• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

میکسیکو میں برڈ فلو سے پہلے انسان کی موت

شائع June 14, 2024
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شمالی امریکی ملک میکسیکو میں جانوروں اور پرندوں سے انسان میں پھیلنے والے وائرس برڈ فلو سے پہلے انسان کی موت کی تصدیق کردی۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ میکسیکو میں اپریل 2024 میں ہلاک ہونے والے 59 سالہ شخص نایاب قسم کے برڈ فلو سے مرے۔

اقوام متحدہ (یو این) کی ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں ہلاک ہونے والے شخص برڈ فلو کی (H5N2) سے ہلاک ہوئے جو کہ مذکورہ قسم کی وائرس سے بھی پہلی ہلاکت ہے۔

برڈ فلو کی مذکورہ قسم کا پہلا کیس میکسیکو کے مرغیوں کے فارم میں بھی رواں برس ہی ریکارڈ ہوا تھا، اس کے بعد اپریل میں ایک شخص اسی وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوا۔

میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق یہ معلوم نہیں کہ مذکورہ شخص کب برڈ فلو وائرس میں مبتلا ہوا لیکن اس کی موت اپریل میں ہوئی تھی۔

اگرچہ برڈ فلو سے میکسیکو میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے، تاہم اب تک چین اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں 500 کے قریب انسان برڈ فلو کی مختلف وائرسز سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے تمام انسان برڈ فلو کی مختلف اقسام کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور برڈ فلو بھی کورونا وائرس کی طرح تبدیل ہونے والی وبا ہے جو کہ جانوروں اور پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہو رہی ہے۔

برڈ فلو کی اب تک متعدد قسمیں سامنے آ چکی ہیں اور اس کی مزید نئی قسمیں سامنے آ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024