• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: لاپتا بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش بر آمد

شائع June 14, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے مضافاتی علاقے سے ایک لاپتا لڑکے کے لاش بر آمد ہوئی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لنک روڈ پر سیلاب متاثرین کے لیے قائم ’ٹینٹ سٹی‘ کے قریب جھاڑیوں سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 8 سال ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ لڑکے کو سر پر سخت آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا، ڈاکٹروں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ لڑکے کو قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ لڑکے کا تعلق سیلاب سے متاثرہ خاندان سے تھا، وہ 11 جون کو ٹینٹ سٹی میں اپنے گھر سے چپس بیچنے کے لیے نکلا تھا لیکن رات کو گھر واپس نہیں آیا۔

اگلے دن اس کی والدہ نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

سرجانی میں ڈاکو کی ہلاکت

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو سرجانی ٹاؤن میں ایک مشتبہ ڈاکو کو ماردیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن کے ایس ایچ او اسد اللہ آغا نے بتایا کہ دو ملزمان نے رکشہ اسٹینڈ کے قریب سیکٹر اے 51 میں گن پوائنٹ پر تین شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا، جب وہ بھاگ رہے تھے تب متاثرین اور دیگر لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان میں سے ایک کو پکڑ لیا۔

مشتعل افراد نے اسے شدید مارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، تاہم اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایچ او نے لوٹا ہوا قیمتی سامان برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا، مزید بتایا کہ لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024