• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اپٹما کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار، ظالمانہ قرار دے دیا

شائع June 13, 2024
اپٹما کے مطابق بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا کوئی پلان نہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اپٹما کے مطابق بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا کوئی پلان نہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔

اپٹما کے اعلامیے کے مطابق ظالمانہ بجٹ سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو جائے گا، بجٹ کے بعد ملکی برآمدات میں بڑی کمی کا اندیشہ ہے جبکہ برآمدات کم ہونے سے سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، برآمدات میں کمی سے بیرونی سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپٹما کے مطابق بجٹ میں ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا کوئی پلان نہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کے نرخ ہمسایہ ممالک سے دوگنے ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انڈسٹری پرکراس سبسڈی کا بوجھ 240 ارب روپے سے بڑھ کر 380 ارب روپے تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اپٹما نے حکومت سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024