• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

کراچی: شہید ملت روڈ پر درختوں کی کٹائی جاری، ویڈیو بنانے پر بزرگ شہری پر تشدد

شائع June 13, 2024
—فوٹو: وائٹ اسٹار
—فوٹو: وائٹ اسٹار

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہید ملت روڈ پر دوسرے روز بھی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ جاری ہے جب کہ ویڈیو بنانے پر بزرگ شہری پر تشدد کیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر میں درختوں کی کٹائی پر شہری اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے جب کہ درختوں کی کٹائی کے دوران 80 سالہ بزرگ شہری عبدالحمید داگیا نے ویڈیو بنانی شروع کی جس پر درخت کاٹنے والوں نے پہلے انہیں دھمکایا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کراچی جسے ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مسلسل اور شدید گرمی کی لہروں کا سامنا ہے اور جہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، وہاں درختوں کی کٹائی نہ صرف رہائشیوں کے لیے صحت کے سنگین خطرات کا باعث ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

متاثرہ بزرگ شہری کو طبی امداد نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے فیروز آباد تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق اس شخص کے پاس درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ایک سرکاری لیٹر موجود ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پارکس جنیداللہ نے درختوں کی کٹائی کے حوالے سے وضاحت پیش کی کہ کانوکارپس کے درخت کاٹ کر ان کی جگہ نیم، گل مہر اور دیگر درخت لگائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024