• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

’بدو بدی‘ کاپی نہیں، میرا گانا بالکل مختلف ہے، چاہت فتح علی خان کا دعویٰ

شائع June 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب چینل سے اپنا وائرل گانا ’بدو بدی‘ ڈیلیٹ کیے جانے کے ایک ہفتے بعد وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ماضی کے مقبول گانے کو کاپی نہیں کیا۔

چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی‘ کو گزشتہ ہفتے 6 جون کو ان کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر چینلز سے کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

تاہم اس باوجود گانا ’وائٹل میوزک‘ چینل پر موجود ہے، جہاں سے لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد اب چاہت فتح علی خان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گانا مختلف تھا، انہوں نے 50 سال قبل ریلیز ہونے والے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو کاپی نہیں کیا۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ ان کے پاس مداحوں کے میسیجز اور فون کالز آ رہے ہیں کہ وہ بدو بدی کو یوٹیوب پر بحال کروانے کی کوشش کریں۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ مکمل کوشش کریں گے کہ ان کا گانا ’بدو بدی‘ یوٹیوب پر بحال ہوجائے اور یہ کہ انہوں نے کسی گانے کو کاپی نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے 50 سال قبل جو گانا گایا تھا وہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ تھا جب کہ انہوں نے ’ہائے، ہائے، اوئے ہوئے بدو بدی‘ ریلیز کیا ہے جو کہ پرانے گانے سے بلکل مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ معاملے پر مکمل تحقیق کی ہے اور ان کا گانا کاپی نہیں، ان کا گانا محض دو لائنوں پر مشتمل تھا جب کہ پرانا گانا بڑا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ جن کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا، انہوں نے ان کے گانے کو کاپی رائٹس کے تحت ہٹوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ ترنم نورجہاں نے مرد کے لیے گانا گایا تھا جب کہ انہوں نے خاتون کے لیے گانا گایا ہے اور ان کا گانا مختلف ہے، پرانے گانے کی کاپی نہیں، اسے یوٹیوب پر بحال کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا گانا پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024