بجٹ 25-2024: پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر لیوی 20 روپے تک بڑھانے کی تجویز

شائع June 12, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر لیوی 20 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ پیش کردیا جب کہ حکومت اس بجٹ کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات کے دوران اپنا کیس مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔

حکومت کے عبوری منصوبے کے مطابق پیش کیے جانے والے بجٹ پر عام بحث 20 جون کو شروع ہوگی جو 24 جون تک جاری رہے گی، ارکان 26 اور 27 جون کو کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ میں حصہ لیں گے جب کہ 28 جون کو بجٹ کو منظور کیا جائے گا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 75 روپے کرنے کی تجویز ہے، ہائی آکٹین اور ای ٹین گیسولین پر لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے فی لٹر کرنے کی سفارش کی گئی۔

فنانس بل میں مٹی میں استعمال ہونے والے تیل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024