• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حکومت، پیپلز پارٹی کو بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے آمادہ کرنے میں کامیاب

شائع June 12, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے میں کامیاب رہے۔

تاہم بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے اور انہوں نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حق میں کی رائے دی۔

اس کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں بجٹ پر بریفنگ دی لیکن مشاورت نہیں کی اور اعتماد میں نہیں جس پر ہمیں تحفظات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024