• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خاتون مداح نے سیلفی کے لیے گلا دبوچ لیا تھا، کبریٰ خان

شائع June 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں فلم کی پروموشن کے دوران ایک خاتون مداح نے سیلفی کے لیے ان کا گلا دبوچ لیا تھا اور کافی دیر تک خاتون کا ہاتھ ان کے گلے میں رہا۔

کبریٰ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ 2018 میں جب وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ ایک شاپنگ مال کے دوران ان کے ساتھ نامناسب واقعہ پیش آیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عوامی تقریبات میں شوبز شخصیات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے اور لڑکے ہوں یا لڑکیاں وہ بدتمیزی کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر اداکارائیں گاڑی میں بیٹھتی ہیں تو لڑکیاں ان کی کار کو گھیرے میں لے لیتی ہیں اور اداکارائوں کو تنگ اور پریشان کرتی ہیں اور یہ لڑکے بھی ایسا کرتے ہیں۔

کبریٰ خان کے مطابق عوامی تقریبات کے دوران ساتھی اداکاروں اور سیکیورٹی عملے کے ہوتے ہوئے بھی انہیں تنگ کیا جاتا ہے اور بعض نامناسب واقعات بھی پیش آجاتے ہیں۔

انہوں نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور احمد علی بٹ سمیت دیگر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ اپنی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی پروموشن میں مصروف تھیں کہ ایک خاتون مداح نے ان کا گلا دبوچ لیا تھا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی کھچوانے کی خواہش مند تھیں اور صرف اسی لیے وہ ان تک پہنچنا چاہتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون نے سیکیورٹی عملے اور اداکاروں کے حصار کے باوجود ان کے گلے کو دبوچ لیا اور خاتون کا ہاتھ ان کے گلے میں کافی دیر تک رہا اور انہیں سانس لینے میں مشکل بھی پیش آئی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سیکیورٹی عملے نے خاتون کو دھکیلنا شروع کیا لیکن انہوں نے عملے کو صرف خاتون کا ہاتھ گلے سے نکالنے کا کہا، کیوں کہ خاتون کی کوئی غلط نیت نہیں تھی، وہ صرف ان کے ساتھ سیلفی کھچوانا چاہتی تھیں۔

کبریٰ خان نے اعتراف کیا کہ عوامی تقریبات کے دوران شوبز شخصیات کے ساتھ اس طرح کے نامناسب واقعات پیش آتے ہیں جب کہ نوجوان لڑکیاں اور لڑکے بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024