• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر

شائع June 12, 2024
— فائل فوٹو/ ڈان
— فائل فوٹو/ ڈان

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کردیا۔

ڈان نیوز نے وفاقی بجٹ 25-2024 دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اس طرح تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025