• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن اسلحہ کیس میں مجرم قرار

شائع June 12, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی عدالت میں صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا اسلحے کے کیس میں جرم ثابت ہوگیا، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو تینوں جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے الزامات درست قرار دیے۔

جیوری نے ریمارکس دیے کہ ہنٹر بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کی۔

عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو زیادہ سے زیادہ 25 برس قید اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024