• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 204 فیصد کے بڑے اضافے کی تجویز

شائع June 11, 2024
رواں مالی سال وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں مالی سال وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 204 فیصد کے بڑے اضافے کی تجویز ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال وزرات تعلیم کے لیے 25 ارب 75 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکول کے لیے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

نئے بجٹ میں قومی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024