• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع June 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

مکہ مکرمہ میں حج کے لیے آئی 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ رواں حج سیزن کے دوران پہلے بچے کی ولادت ہے۔

سعودی میڈیا ’عرب نیوز‘ کے مطابق نائیجیریا کی خاتون عازمِ حج کے ہاں ہونے والی بچے کی پیدائش اس سال حج سیزن میں ہونے والی پہلی ولادت ہے۔

مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا ہے، نوزائیدہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہونے کی وجہ سے اسے خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

سعودی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائیجیرین خاتون کو حمل کے 31ویں ہفتے میں شدید لیبرپین شروع ہوا تو اسے فوراً مکہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی میں لایا گیا، تکلیف میں کمی کے بعد خاتون کو زچگی وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

خیال رہے کہ مکہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ہر سال حج سیزن کے دوران متعدد بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھرپور دیکھ بھال کی جاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جتا ہے کہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024