• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

شائع June 11, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی ارکان نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین خزانہ کمیٹی منتخب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین شبلی فراز اور محسن عزیز نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

حکومتی اراکین نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو منتخب کیا، سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ بھی سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں الیکشن ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی، کمیٹی کو ہمیشہ اتفاق رائے سے چلایا، کبھی بھی پارٹی بنیادوں پر کمیٹی کو نہیں چلایا۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ اپنے کمیٹی سے احتجاج کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ کون سی کمیٹی کس کے پاس ہونی چاہئے، اپوزیشن ڈکٹیشن نا دے، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ٹریژری بینچ کا سینیٹر احتساب نہیں کر سکتا۔

شیری رحمٰن کے مطابق حکومتی بینچوں کے سینیٹر پہلے بھی خزانہ کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور حساس کمیٹی ہے جس میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹیریٹ کو اس حوالے سے نشانہ نہیں بنایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کے بجائے کمیٹیز میں فعال پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بجٹ کے لیے خزانہ اور پلاننگ کمیٹیز کا قیام لازم ہے، اس وقت پاکستان کو اقتصادی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025