• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بجٹ 25-2024: سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات متوقع

شائع June 11, 2024
— فوٹو: وائٹ اسٹار
— فوٹو: وائٹ اسٹار

مقامی سطح پر سولر پینلز کی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حکومت بجٹ 25-2024 میں کچھ مراعات فراہم کرسکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں شامل چین کا دورہ کرنے والے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد ذاکر علی نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی لگائے گی، جس پر جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں ہے، صرف انورٹرز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمدات پر کچھ پابندیاں لگانے کی رپورٹس کے بعد حکومت پاکستان چینی مینوفیکچررز کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مختلف مصنوعات کے اپنے یونٹس پاکستان میں منتقل کریں۔

محمد ذاکر علی نے بتایا کہ ملک میں سولرائزیشن کے مضبوط فروغ کے حکومتی عزم کے باوجود کسی بھی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) پر دستخط نہیں ہوئے، اگر چہ مختلف شعبوں میں چینی اور مقامی اداروں کے درمیان متعدد معاہدے ہوئے ہیں۔

ان کا خیال تھا کہ حالیہ شور و غل کے بعد حکومت نیٹ میٹرنگ پر کوئی منفی اقدام نہیں کر سکتی، جیسا کہ بجلی کی خریداری کی موجودہ شرح 21 روپے سے کم کر کے 12 روپے فی یونٹ کرنا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے دورے کے دوران بات چیت میں کہا تھا کہ پاکستان کو مکمل طور پر تیار حالت میں سولر پینلز کی آمد پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی پینل مینوفیکچررز صحت مند ماحول میں کام کر سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024