• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’آئیں مل کر نفرت کو امید سے بدل دیں‘، نواز شریف کی مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

شائع June 10, 2024
نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی— فائل فوٹوز: اے ایف پی
نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی— فائل فوٹوز: اے ایف پی

مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پپڑوسی ملک بھارت کے صدر کو مبارکباد پیش کی ہے اور خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم مل کر نفرت کو امید سے بدل دیں

مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نریندر مودی کو مسلسل تیسری مرتبہ بھارتی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ انتخابات میں آپ کی جماعت کی کامیابی آپ کے لوگوں کا آپ کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم مل کر نفرت کو امید سے بدل کر جنوبی ایشیا میں رہنے والے دو ارب انسانوں کی قسمت و تقدیر بدلنے کے موقع سے استفادہ کریں۔

نریندر مودی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی مبارکباد کے پیغام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ہمیشہ امن، سلامتی اور ترقی پسند خیالات کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور بھارت کے لوگوں کی فلاح اور تحفظ کے لیے کام کرنا ہمیشہ میری ترجیح رہے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی تھی اور بھارتی وزیراعظم نے ان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور توقعات سے کمتر نشستیں حاصل کرنے کے باوجود گزشتہ روز نریندر مودی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

تقریب میں پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کے مندوبین نے شرکت کی لیکن بھارت کے ساتھ مسابقت کی وجہ سے پاکستان اور چین کے مندوبین تقریب میں شریک نہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024