• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں اختلافات، ٹیم دو گروپوں میں تقسیم ہونے کا انکشاف

شائع June 10, 2024
ذرائع نے بتایا کہ سپر ایٹ مرحلے تک نہ پہنچنے پر بابر اعظم کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ جائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ذرائع نے بتایا کہ سپر ایٹ مرحلے تک نہ پہنچنے پر بابر اعظم کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ جائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور ذرائع کے مطابق ٹیم دو گروپوں میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آدھے کھلاڑی بابر اعظم اور آدھے شاہین آفریدی کے ساتھ ہیں جبکہ کپتان، کوچ اور سلیکٹر وہاب ریاض بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سپر ایٹ مرحلے تک نہ پہنچنے پر بابر اعظم کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ جائے گی جبکہ مسلسل ناکام ہونے والے افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان اور عثمان خان کے لیے خود کو ثابت کرنے کا آخری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کے بجائے نئی سلیکشن کمیٹی اور چیف سلیکٹر لانے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے۔

اسے پہلے نوآموز امریکا سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر بھارت کے خلاف آسان ہدف بھی عبور نہ ہو پایا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025