• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت کو لاپتا شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

شائع June 10, 2024
— فائل فوٹو / ڈان
— فائل فوٹو / ڈان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتا شہری محمد ہارون کے والد غلام محمد کو آئندہ سماعت سے قبل 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔ْ

ڈان نیوز کے مطابق عدالت میں شہری غلام محمد کی ان کے لاپتا بیٹے ہارون محمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس کے علاوہ درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اس پر عدالت نے بذریعہ سیکریٹری داخلہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

نعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواستگزار کو آئندہ سماعت سے پہلے 30 لاکھ معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024