• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی

شائع June 10, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 772 پوائنٹس یا 1.05 فیصد تنزلی کے بعد 72 ہزار 981 کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز 73 ہزار 754 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 جون (آج) کو ہوگا، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ ماہرین نے بتایا تھا کہ موجودہ شرح سود 22 فیصد اور مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ہونے کے سبب پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گنجائش کے باوجود اسٹیٹ بینک محتاط رہے گا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے کے مطابق 90 فیصد شرکا کو شرح سود میں کمی کی توقع ہے، تاہم ان کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ پالیسی ریٹ میں کتنی کمی ہوگی، پالیسی ریٹ میں 100 سے 300 بیسس پوائنٹس تک کے درمیان کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔

اُدھر میٹس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلان متوقع ہے، مرکزی بینک نے جون 2023 سے شرح سود کو ریکارڈ 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے، اگر اس میں تنزلی کی جاتی ہے تو یہ کمی تقریباً چار سالوں میں پہلی بار ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024