• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

لاپتا برطانوی صحافی کی لاش یونانی جزیرے سے برآمد

شائع June 10, 2024
مائیکل موسلے،فائل فوٹو: بی بی سی
مائیکل موسلے،فائل فوٹو: بی بی سی

لاپتا برطانوی صحافی اور ٹی وی کی معروف شخصیت مائیکل موسلے سیمی کے یونانی جزیرے پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تاہم ان کی موت کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

جنوبی ایجیئن علاقے کے پولیس چیف پیٹروس واسیلاکیس نے کہا کہ کشتی پر سوار لوگوں نے پتھریلی ساحل کے قریب ایک لاش دیکھی۔

لاش کو اس علاقے میں فلم بندی کرنے والے یونان کے ای آر ٹی پبلک چینل کے ایک ٹی وی عملے نے دیکھا جہاں 67 سالہ صحافی گرمی میں ساحل کی سیر کے لیے نکلنے کے بعد بدھ کو غائب ہو گئے تھے۔

ان کی اہلیہ کلیئر بیلی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے شاندار اور مہربان شوہر مائیکل موسلے کو کھونا تباہ کن ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے خاوند نے ایک خطرناک راستے پر چڑھائی کی، غلط راستہ اختیار کیا اور گر گئے جہاں انہیں تلاش کرنے والی ٹیم نہیں دیکھ سکی۔

سیمی کے میئر لیفٹیرس پاپاکالودو کوس نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مائیکل موسلے کو ڈھونڈ لیا ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ جزیرے پر چھٹیاں گزار رہے تھے۔

کورونر ڈیسپینا ناتھینا نے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ مائیکل موسلے کی موت کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ ہے، حالانکہ ان کی لاش تلاش کرنے میں تاخیر کی وجہ سے موت کی اصل وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے مائیکل موسلے نے میڈیکل ڈاکٹر کی حیثیت سے کوالیفائی کرنے سے پہلے ایک سرمایہ کاری بینکر کے طور پر کام کیا اور پھر ایک کامیاب پریزنٹر اور دستاویزی فلم بنانے والے، صحافی اور مصنف بن گئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024