• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

ہانیہ عامر کو متعارف کرانے اور ان کی کامیابی پر فخر ہے، حریم فاروق

شائع June 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکار و فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے متعدد چہروں کو متعارف کرایا، جن میں سے ہانیہ عامر بھی ایک ہیں اور انہیں فخر ہے کہ آج ان کی متعارف کرائی گئی اداکارہ کامیاب ہیں۔

حریم فاروق نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی پروگرام کی ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں بطور فلم و ڈراما پروڈیوسر اپنے کام پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے متعدد اداکاروں کو متعارف کرایا جو آج کل بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کا ایک نام بن چکا ہے۔

ان کے مطابق اگرچہ انہوں نے فلمیں اور ڈرامے بنانے میں بہت سارا پیسا لگایا لیکن انہیں ہر وقت ایسا خیال نہیں آیا کہ وہ خود ہی ہر فلم اور ڈرامے میں کام کریں۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ اگر بطور پروڈیوسر نئے لوگوں کو متعارف نہ کرائیں تو بھی مسئلہ ہے اور اگر کچھ چہروں کو متعارف کرائیں تو بھی مسئلہ ہوتا ہے لیکن ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر کوئی اپنے نصیب کا نام اور پیسہ کماتا ہے۔

ان کے مطابق ان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہوگی کہ وہ کسی کے کیریئر کا سبب بن رہی ہیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ بطور پروڈیوسر پیسے لگا کر انہوں نے خود بھی اپنی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جب کہ نئے لوگوں کو بھی متعارف کرایا۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ہانیہ عامر کی مثال دی اور کہا کہ انہیں دیکھ کر انہیں خود پر اور ہانیہ عامر پر فخر ہوتا ہے۔

حریم فاروق کے مطابق انہیں اس بات پر فخر ہوتا ہے کہ ان کی متعارف کرائی گئی اداکارہ آج کل کیریئر کے عروج پر ہے اور وہ جگہ اپنا نام بنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کو دیکھ کر وہ شکرانے ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے زندگی میں کسی کے لیے تو کچھ نہ کچھ کیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے یہ اعتراف بھی کیا کہ جس فلم جانان میں انہوں نے ہانیہ عامر کو متعارف کرایا تھا، اس نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کی اور ان کے پورے پیسے وصول ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024