• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

شائع June 7, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے، سیکریٹری ایجوکیشن کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹیاں 25 مئی سے ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کو بہتر کرتے ہوئے امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گرمی کی شدت کے باوجود موسم گرما کی سالانہ تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024