• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

شائع June 6, 2024
بابر اعظم نے امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا — فوٹو: کرک انفو
بابر اعظم نے امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا — فوٹو: کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

جمعرات کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

اس میچ میں انہوں نے 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4 ہزار 66 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔

ویرات کوہلی 118 میچز میں 4 ہزار 38 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے ہی روہت شرما 152 میچز میں 4 ہزار 26 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024