• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبور علی کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

شائع June 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور انہیں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔

فوٹوشوٹ کی تصاویر میں اداکارہ کو جینز پینٹ جب کہ سفید رنگ کی تنگ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے بعض تصاویر میں ہینڈ بیگ جب کہ بعض میں موبائل فون تھامے رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جہاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ان کے شوہر علی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کو سراہا۔

اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرنے والوں نہ صرف اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ صارفین نے اداکارہ کے خاندان اور شوہر کو بھی غیرت دلانے کی کوشش کی۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ اداکاراؤں کی ایسی تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد یا بھائیوں کو شرم کیوں نہیں آتی؟

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے پیسوں اور شہرت کا کیا فائدہ، جس میں پورے کپڑے نہ پہننے پڑیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ لباس پر ان کے شوہر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کمنٹ کیے کہ اداکارہ نے ایسا شوہر رکھا ہے جو انہیں کچھ بول نہیں سکتا اور جب بیچارہ کچھ بولے تو انہیں وہ چھوڑ کر نکل جائیں گی۔

زیادہ تر صارفین نے صبور علی کی تصاویر پر اداکارہ کے خلاف سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا اور لکھا کہ انہیں جسم دکھانے کا بڑا شوق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024