• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

متنازع ٹویٹ کا معاملہ: عمران خان کا ایک بار پھر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار

شائع June 6, 2024
ایف آئی اے کی ٹیم چند دن قبل بھی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ پہنچی تھی — فوٹو: عمران خان انسٹاگرام
ایف آئی اے کی ٹیم چند دن قبل بھی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ پہنچی تھی — فوٹو: عمران خان انسٹاگرام

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر متنازع ٹویٹ کے معاملے کی تفیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

متنازع ٹویٹ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سوالات کے لیے آنے والی دو رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سب انسپکٹر شامل تھے۔

تاہم ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے ایف آئی اے ٹیم کی تفتیش میں شامل ہونے کو وکلا کی موجودگی سے مشروط کردیا۔

اس کے بعد ایف آئی اے ٹیم سابق وزیر اعظم سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ایف آئی اے کی ٹیم چند دن قبل بھی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ پہنچی تھی۔

تاہم سابق وزیر اعظم نے ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاکی موجودگی میں سوالات کے جوابات دینے پر اصرار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی؟

ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024