• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

شائع June 6, 2024
— فوٹو: اسمٰعیل ساسولی
— فوٹو: اسمٰعیل ساسولی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے تحصیل اوتھل وایارو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مسافر کوچ میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر روانہ ہوگئی، ریسکیو ٹیمیں پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو کام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ مسافر کوچ سے پہلے 7 زخمیوں کو نکالا گیا، جن میں بچے بھی شامل تھے جنہیں کوچ کے شیشے توڑ کر نکالا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ آگ بجھانے کے عمل دوران پانچ مزید زخمیوں کو نکالا گیا۔

ایس ایس پی لسبیلہ نے بتایا کوچ پر آگ بجھانے کے بعد کوچ میں سرچنگ کا عمل شروع کیا تو جھلسنے سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کا عمل چار گھنٹے میں مکمل کیا گیا، واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ایدھی لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر حکیم لاسی نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایدھی کے ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی بھیج دیا گیا۔

ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن نوید عالم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ کوچ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024