• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹی20 ورلڈکپ: یوگینڈا نے پاپوا نیوگنی کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی

شائع June 6, 2024
فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران یوگینڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں ٹی20 ورلڈکپ کے 9ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی کی پوری ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں یوگینڈا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاپوا نیوگنی اننگز:

پاپوا نیوگنی نے پہلے بیٹنگ کی اور ان کے صرف 3 بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، اوپننگ بلے باز اسد والا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ٹونی اورا صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سیسی باؤ 5، لیگا سیاکا 12، حری حری 15، چارلس امینی 5، کیپلن ڈرویگا 12، چاد سوپر 4، نارمن وانوا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوگینڈا کی جانب سے الپیش رامجانی، کوسماس کیوٹا، جما میاگی اور فرینک سبگا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوگینڈا اننگز:

ہدف کے تعاقب میں یوگینڈا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور ان کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، یوگینڈا کی آدھی ٹیم صرف 26 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

تاہم ریاضت علی شاہ نے 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یوگینڈا کے اوپننگ لے باز روجر مساکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور سائمن سیسازی نے صرف ایک رن بنایا، دیگر کھلاڑیوں میں رابنسن اوبیا ایک، الپیش رامجانی8، دنیش ناکرانی 0 اور جما میاگی نے 13 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں آج اپنے سفر کا آغاز کررہا ہے، جہاں وہ میزبان امریکا کے خلاف مدمقابل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024