• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: حیدر آباد سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا 2 سالہ بچہ دم توڑ گیا

شائع June 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 2 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 2 سالہ خرم کے نام سے ہوئی ہے، خرم 66 فیصد جھلس چکا تھا۔

اب تک اس افسوسناک واقع میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جبکہ کراچی کے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں 4 زخمی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکےکے نتیجے میں مزید 4 افراد کراچی کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

متوفیوں کا جسم 67 فیصد تک جھلس چکا تھا اور ہسپتال میں ان کی حالت تشویشناک تھی۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، سول ہسپتال حیدرآباد سے 19 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024