• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کمشنر کراچی کا بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

شائع June 6, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

کمشنر کراچی نے رواں سال بارشوں سے قبل شہر کے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے ہنگامی منصوبے کو ایک ہفتہ میں حتمی شکل دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاؤنز کو واٹر کارپوریشن مین ہولز کے ڈھکن فراہم کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں سال جولائی اور اگست میں بارشیں متوقع ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024