• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ایک ہی ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، بابر اعظم

شائع June 5, 2024
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم— فائل فوٹو: ڈان نیوز
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم— فائل فوٹو: ڈان نیوز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈکپ جیتنا ہے۔

ڈیلس میں میڈیا میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ ہمیں معلوم ہے کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، یہاں پر ہائی اسکورنگ میچ نظر نہیں آرہے، شاداب، عماد، حارث پہلے یہاں کھیل چکے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں، صورتحال کے مطابق تبدیل ہوسکتا ہے، عماد وسیم پہلےمیچ کے لیے دستیاب نہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ جیتنےکاعزم لےکر آئے ہیں، مزید کہا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے پرفارم کریں گے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کار آمد ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے سے فائدہ ٹیم کو ہی ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہوم کنڈیشنز ہے، اس کویہاں کےگراؤنڈز کا معلوم ہے، ٹیم پر بھروسہ ہے وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی.

کپتان بابر اعظم کے مطابق یہاں فاسٹ باؤلرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، تمام سینئرز کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈکپ جیتنا ہے، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میری توجہ اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

قومی کپتان نے کہا کہ امریکا میں پہلی بارکرکٹ ہو رہی ہے،کیامل رہاکیا نہیں یہ نہ سوچیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کرپائے جیسی امید تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024