• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نیب کو کنسٹرکشن کمپنی کے بی آر ٹی کے علاوہ دیگر اکاؤنٹس کھولنے کا حکم

شائع June 4, 2024
—تصویر: ٹرانس پشاور
—تصویر: ٹرانس پشاور

پشاور ہائی کورٹ میں بی آر ٹی کنسٹرکشن کمپنی کے نیب کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے نیب کو کمپنی کے بی آر ٹی کے علاوہ دیگر اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے اکاؤنٹس فریز کیے گئے ہیں جس سے کمپنیز کے دیگر امور متاثر ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہمارے دیگر پراجیکٹس جاری ہیں لیکن اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے کمپنی روزمرہ کے ٹرانزیکشن اور تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ صرف بی آر ٹی کی حد تک اکاؤنٹس فریز کیے جائیں اور باقی اکاؤنٹس کو کھولا جائے تاکہ ہم کام جاری رکھ سکیں۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ان کو عبوری ریلیف دیا گیا تو کیسے پتہ چلے گا کہ کون سے پیسے نکالے گئے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس میں کہاکہ یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ بی آر ٹی اکاؤنٹس کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ بی آر ٹی اکاؤنٹس کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

عدالت نے نیب کو بی آر ٹی کے علاوہ دیگر اکاؤنٹس کھولنے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024