• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان قتل

شائع June 4, 2024
انہوں نے بتایا کہ تیموریہ تھانے کی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی — فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے بتایا کہ تیموریہ تھانے کی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے سخی حسن میں سرینا مارکیٹ کے قریب نجی سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 24 سالہ سعد احمد مارکیٹ کے مخالف کھڑا ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گارڈ نے اپنی کلاشنکوف سے اس پر فائر کھول دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تیموریہ تھانے کی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی اور 35 سالہ گارڈ احمد گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت نوجوان نے گارڈ کی طرف اشارہ کیا جس سے وہ غصے میں آگیا اور نوجوان پر فائر کردیا۔

ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گارڈ کا تعلق شاہ سیکیورٹی کمپنی سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025