• KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:45am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 5:00am

دوسری شادی کرنے والے مردوں کا پہلے ہی افیئر چل رہا ہوتا ہے، حبا علی خان

شائع June 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں جو مرد دوسری شادی کرتے ہیں، ان کا پہلے ہی افیئر چل رہا ہوتا ہے لیکن بعد میں کوئی بہانا کرکے دوسرے شادی کرلیتے ہیں۔

حبا علی خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں جب غصہ آتا ہے تو وہ انگریزی میں گالیاں دیتی ہیں، کیوں کہ انگریزی زبان میں دی جانے والی گالیاں، گالیاں لگتی ہی نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہوں نے آن لائن کوئی نہ کوئی کاروبار کرنا ہے، وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں۔

شادیوں اور افیئرز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ دوسری شادی کرنے والے مرد پہلے ہی افیئر شروع کردیتے ہیں اور بعد میں دوسری شادی کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے خیال میں ایسے مرد پہلی بیوی کے ہوتے ہی دوسری خاتون سے عشق لڑاتے ہیں اور پھر پہلی بیوی سے کوئی بہانا بنا کر شادی ختم کرکے دوسری شادی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ افیئر کے بعد اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی تیزی سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں، کیوں کہ مرد کو دوسری افیئر والی خاتون بلا رہی ہوتی ہیں۔

حبا علی خان کا کہنا تھا کہ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ شوہر دوسری بیوی کو یہ کہ کر راضی کر سکے کہ وہ پہلی بیوی کو بھی ساتھ ہی رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کبھی بھی نہیں چاہتیں کہ ایک ہی شوہر کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اگرچہ مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے اور بیویوں کو ساتھ رکھنے کی تلقین بھی کرتا ہے لیکن یہ الگ اور بڑی بحث ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے کسی بھی شوبز شخصیت کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اکثر میڈیا سے تعلق رکھنے والے مرد پہلے افیئر چلاتے ہیں، پھر اسی خاتون سے دوسری شادی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024