• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 908 پوائنٹس کی کمی

شائع June 4, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 908 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 908 پوائنٹس یا 1.2 فیصد تنزلی کے بعد 74 ہزار 666 پر آگیا، جو گزشتہ روز 75 ہزار 575 پر بند ہوا تھا۔

ای ایف جی ہرمیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو رضا جعفری نے بتایا کہ سرمایہ کار خریداری سے کترا اور وفاقی بجٹ کے منتظر ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں زری پالیسی میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے مندی کے رجحان کو بجٹ میں تاخیر اور مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کو قرار دیا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے انڈیکس میں کمی کے رجحان کو اگلے 2 ماہ کے دوران بیرونی فنانسنگ کی بڑھتی ضروریات کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے زری پالیسی میں نرمی کے امکانات اور شرح تبادلہ کے استحکام کے بارے میں خدشات کو قرار دیا، جو بجٹ سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کی وجہ سے پہلے ہی جانچ پڑتال کےمراحل میں ہے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ فروخت کا دباؤ ہے، جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن ، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔

نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی کی وجہ سے ایکویٹی مارکیٹ پر اثر پڑا ہے حالانکہ مئی 2024 میں مہنگائی توقع سے رہی۔

واضح رہے کہ 24 مئی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024