• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملک بھر میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

شائع June 4, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے بالائی علاقوں میں 4 سے7 جون کے دوران آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا منگل (آج) کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے تین دنوں تک برقرار رہ سکتی ہیں جس کے باعث پنجاب میں 4 جون سے 6 جون کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ 5 جون سے7 جون کےدوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 3 جون سے 8 جون کے دوران دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر، وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی 4 جون سے 8 جون کےدوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےعلاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان میں 5 جون سے 7 جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کای توقع ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6 جون اور 7 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024